پاک بحریہ اور میری ٹائم ایجنسی کی کھلے سمندر میں کارروائی ، بھاری مقدار میں منشیات ضبط، ملزم گرفتار

پاک بحریہ اور میری ٹائم ایجنسی کی کھلے سمندر میں کارروائی ، بھاری مقدار میں ...
پاک بحریہ اور میری ٹائم ایجنسی کی کھلے سمندر میں کارروائی ، بھاری مقدار میں منشیات ضبط، ملزم گرفتار

  



اسلام آباد، کراچی(ویب ڈیسک) پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک ہزار دو سو نوے کلو منشیات ضبط کرکے ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ 

ترجمان کے مطابق  پاکستان نیوی، پاکستان کسٹم اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں مشترکہ انٹیلی جنس پر مبنی کاﺅنٹر نارکوٹکس آپریشن میں السید نامی ماہی گیر کشتی کو 2 سمگلروں کے ہمراہ گرفتار کیا۔ کشتی میں بڑی مقدار میں منشیات برآمد ہوئی جو کہ 1290 کلو گرام چرس ہے۔ منشیات کشتی کے خفیہ حصوں میں رکھی ہوئی تھی جو کہ خاص طور پر اسی کام کے لیے بنائے گئے تھے۔ اس منشیات کی قیمت عالمی منڈی میں تقریباً 258 ملین پاکستانی روپے ہے۔ پکڑی گئی منشیات کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پاکستان کسٹم کے حوالے کردیا گیا ہے۔ 

حکام کے مطابق پاکستان کسٹم اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا یہ کامیاب مشترکہ آپریشن جس کے نتیجہ میں منشیات پکڑی گئی اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ ہم ہمہ وقت چوکس ہیں اور پاکستانی سمندری حدود میں کسی بھی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے پرعزم ہیں۔ پاکستان نیوی، پاکستان کسٹم اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی سمندر پر قانونی نظام قائم کرنے کے لئے اپنی قومی ذمہ داری اسی طرح نبھاتے رہیں گے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی