”چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی ۔۔“وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے بھی بیان جاری کر دیا

”چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی ۔۔“وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ ...
”چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی ۔۔“وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے بھی بیان جاری کر دیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی مشاورت سے اس عہدے کے لیے نئی تعیناتی کریں گے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس میں عوام کے لیے اشیائے خور و نوش کے ریلیف پیکیج کو حتمی شکل دی گئی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے حوالے سے بھی بات کی۔ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ شبر زیدی میرے پسندیدہ شخص ہیں، ان کی طبیعت بہت خراب ہے اور وہ لمبی چھٹیوں پر ہیں، ان کی واپسی کا فیصلہ ڈاکٹر کرے گا۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ اگر شبر زیدی کی طبیعت بہتر نہ ہوئی تو ان کا متبادل دیکھیں گے، ایف بی آر کا نیا چیئرمین تلاش کیا تو شبر زیدی کی مشاورت سے کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذکرات چل رہے ہیں۔

واضح رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین شبر زیدی نے عہدے پر کام جاری رکھنے سے معذرت کرلی ہے تاہم انہوں نے تاحال تحریری طور پر استعفی نہیں دیا۔

مزید : قومی