فواد چوہدری کا وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کامطالبہ

فواد چوہدری کا وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے ...
فواد چوہدری کا وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کامطالبہ

  



 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان  کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال سمیت مولانا فضل الرحمان کی جانب سے دھرنے میں یقین دہانیوں کے بیان کا جائزہ لیا گیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے منتخب حکومت کے خلاف سازش کا اعتراف ہے، مولانا فضل الرحمان کے اعتراف کی روشنی میں مکمل انکوائری ہونی چاہیئے جب کہ مولانا کے خلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ درج کیا جائے۔

مزید : قومی