”میں تسلیم کرتا ہوں کہ۔۔۔“ قومی انڈر 19 ٹیم کے کپتان روحیل نذیر نے بڑے دل کا مظاہرہ کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی انڈر19 ٹیم کے کپتان روحیل نذیر نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ میں بہترین کھلاڑی بننا چاہتا تھا لیکن بڑے سکور نہیں کر سکا۔
تفصیلات کے مطابق روحیل نذیر نے کہا کہ ابھی تک جتنے ٹورنامنٹ کھیلے بیشترمیں بہترین کھلاڑی قرار پایا اور ورلڈ کپ میں جانے سے قبل بھی اچھی پرفارمنس دے رہا تھا۔ انڈر 19 ورلڈکپ کا بہترین کھلاڑی بننے کا عزم لے کر گیا تھا لیکن بڑے سکور کرنے میں ناکام رہا۔
انہوں نے کہا کہ زمبابوے کے خلاف ٹیم نے بڑا مجموعہ حاصل کیا لیکن میں کھیل کے آغاز میں ہی آﺅٹ ہو گیا، بھارت کے خلاف میچ میں پریشر تھا، ایک یا دو میچز میں پرفارم نہ کر پانے کا مطلب یہ نہیں کہ پرفارم نہیں کرسکتے۔