عوام کو سستی اشیاءکی فراہمی، وفاقی کابینہ نے کتنے ارب کی سبسڈی کی منظوری دے دی؟ خوشخبری آگئی

عوام کو سستی اشیاءکی فراہمی، وفاقی کابینہ نے کتنے ارب کی سبسڈی کی منظوری دے ...
عوام کو سستی اشیاءکی فراہمی، وفاقی کابینہ نے کتنے ارب کی سبسڈی کی منظوری دے دی؟ خوشخبری آگئی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں یوٹیلٹی سٹورز کو مزید 10 ارب روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جبکہ دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس بھی چل رہا ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں یوٹیلٹی سٹورز پر 10 ارب روپے کی مزید سبسڈی دینے کی منظوری دی گئی ہے۔ رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کو سستی اشیاءخورو نوش کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے 5 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اس سبسڈی کے نتیجے میں یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء10 سے 25 فیصد سستی ہوں گی۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی