وفاقی کابینہ کا اجلاس، وہ 2 لوگ جن کے بارے میں وزیر اعظم پوچھتے رہے

وفاقی کابینہ کا اجلاس، وہ 2 لوگ جن کے بارے میں وزیر اعظم پوچھتے رہے
وفاقی کابینہ کا اجلاس، وہ 2 لوگ جن کے بارے میں وزیر اعظم پوچھتے رہے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق پی ٹی آئی حکومت ابھی تک اپنے اتحادیوں کو منانے میں ناکام رہی ہے جس کے باعث اہم حکومتی اتحادی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت جاری ہے جس میں پی ٹی آئی کے وزرا تو موجود ہیں لیکن اتحادی جماعتوں ایم کیو ایم اور ق لیگ کے وزرا اجلاس سے غائب ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے طارق بشیر چیمہ اور خالد مقبول صدیقی غیر حاضر ہیں۔

وزیر اعظم نے اجلاس شروع ہوتے ہی خالد مقبول صدیقی کے بارے میں پوچھا جس پر انہیں بتایا گیا کہ وہ ابھی تک کراچی میں ہیں۔ وزیر اعظم کو مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کی غیر حاضری کے بارے میں بھی آگاہ کردیا گیا۔

مزید : قومی