’اہم ایشوز پر بحث ہورہی ہے لیکن پارلیمنٹ میں چھوٹے وزیر بیٹھے ہیں‘ بلاول نے یہ کہا تو سپیکر نے آگے سے کیا جواب دیا؟

’اہم ایشوز پر بحث ہورہی ہے لیکن پارلیمنٹ میں چھوٹے وزیر بیٹھے ہیں‘ بلاول نے ...
’اہم ایشوز پر بحث ہورہی ہے لیکن پارلیمنٹ میں چھوٹے وزیر بیٹھے ہیں‘ بلاول نے یہ کہا تو سپیکر نے آگے سے کیا جواب دیا؟

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس سے خطاب کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایوان میں موجود وزیروں کو چھوٹا کہا تو اسد قیصر نے انہیں ٹوک دیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو پارلیمنٹ میں بولنے کا موقع ملا تو انہوں نے اٹھتے ہی سینئر وزرا کی غیر حاضری پر سوال اٹھادیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بے بس پارلیمنٹ میں پہلی بار اہم ترین عوامی ایشوز مہنگائی اور معیشت پر بحث ہورہی ہے لیکن ایوان میں کوئی سینئر وزیر ہی موجود نہیں ہے، یہاں ڈاک خانے اور ٹیکنالوجی کے چھوٹے وزیر بیٹھے ہوئے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ایوان میں موجود وزرا کو ’چھوٹا‘ قرار دیے جانے پرسپیکر اسد قیصر نے انہیں ٹوک دیا اور کہا کہ وزیر وزیر ہوتا ہے، چھوٹا بڑا نہیں ہوتا۔

مزید : قومی