ڈاکٹر یاسمین راشد نے عوا م کو خوشخبری سنا دی

ڈاکٹر یاسمین راشد نے عوا م کو خوشخبری سنا دی
ڈاکٹر یاسمین راشد نے عوا م کو خوشخبری سنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیرصحت پنجاب  ڈاکٹریاسمین راشد نےکہاہےکہ عوام نےصحت انصاف کارڈکےحوالے سےوزیراعظم عمران خان پر بھر پور اعتمادکااظہارکیاہے،صحت انصاف کارڈکے حامل افرادکے علاج معالجہ کے اعدادوشماراکٹھے کئے جارہے ہیں اور اب تک تقریباسترلاکھ خاندانوں میں صحت انصاف کارڈتقسیم کئے جاچکے ہیں

تفصیلات کےمطابق ڈاکٹریاسمین راشد کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقد ہوا جسمیں سپیشل سیکرٹری سلوت سعید، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل، پنجاب ہیلتھ انیشیٹومینجمنٹ کمپنی سےڈائریکٹرایچ آرخرم لودھی اورمینجرحسنات احمدنےشرکت کی۔صوبائی وزیرصحت نے اجلاس کے دوران صحت انصاف کارڈکی باقی اضلاع میں تقسیم اورصحت انصاف کارڈ کے حامل افرادکے طبی سہولیات بارے فیڈبیک کاجائزہ لیا۔ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل نے صوبائی وزیرکوصحت انصاف کارڈکے حوالہ سے عوام کے فیڈبیک بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ عوام نے صحت انصاف کارڈ کے حوالہ سے وزیراعظم عمران خان پربھرپوراعتمادکااظہارکیاہے،صحت انصاف کارڈکے حامل افرادسرکاری ہسپتالوں کے علاوہ دوسوسے زائدنجی ہسپتالوں سےسات لاکھ بیس ہزارروپےتک کی مفت طبی سہولیات حاصل کررہے ہیں۔انہوں نےکہاکہ صحت انصاف کارڈکےحامل افرادکےعلاج معالجہ کے اعدادوشماراکٹھےکئےجارہےہیں،ابتک تقریباسترلاکھ خاندانوں میں صحت انصاف کارڈتقسیم کئے جاچکے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کررہاہے،صحت انصاف کارڈکے حامل ہرخاندان سے طبی سہولیات بارے فیڈبیک حاصل کیاجارہاہے، نادار اورمحروم طبقہ کوصحت کے شعبہ میں سہولت دی جارہی ہے