ناموسِ رسالتؐ،اہلِ بیتؓ اور صحابہؓ کرام پر ہمارا سب کچھ قربان،اِس پر کسی قسم کا کوئی کمپرومائز نہیں: چودھری پرویزالٰہی

ناموسِ رسالتؐ،اہلِ بیتؓ اور صحابہؓ کرام پر ہمارا سب کچھ قربان،اِس پر کسی قسم ...
ناموسِ رسالتؐ،اہلِ بیتؓ اور صحابہؓ کرام پر ہمارا سب کچھ قربان،اِس پر کسی قسم کا کوئی کمپرومائز نہیں: چودھری پرویزالٰہی

  



 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی چیئرمین پاکستان علماء کونسل و چیئرمین متحدہ بورڈ پنجاب مولانا حافظ طاہر اشرفی کی رہائش گاہ گئے اور انکی والدہ کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی،اُنہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی اور  کہا کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر اور چودھری راسخ الٰہی بھی موجود تھے جبکہ علامہ زبیر عابد، مولانا عثمان بٹ، مولانا اسلم صدیقی، صاحبزادہ عبدالقیوم فاروقی اور قاری عبدالحکیم اطہر بھی موجو د تھے۔

چودھری پرویزالٰہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناموس رسالتﷺ، اہل بیتؓ اور صحابہؓ پر ہمارا سب کچھ قربان ہے، اس پرکسی قسم کاکمپرومائز نہیں کرسکتے، توہین رسالتﷺ، توہین اہل بیتؓ، توہین صحابہؓ اور نظریہ پاکستان کے خلاف کتابیں اور مواد کو پاکستان میں چھاپنے، فروخت کرنے اور سوشل میڈیا پر اَپ لوڈ کرنے پر اسمبلی نے بل پاس کر کے پابندی لگا دی ہے۔ مولانا حافظ طاہر اشرفی نے چودھری پرویزالٰہی کو ناموس رسالتﷺ کے حوالے قانون سازی کرنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آپ کی فیملی اس کام میں حصہ ڈالنے پر مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نےصوبائی وزیرحافظ عماریاسر کو پنجاب اسمبلی میں ناموس رسالت ﷺ کے حوالے سے قرارداد پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ پنجاب بورڈ اسمبلی میں پاس ہونے والے بل اور توہین رسالتﷺ اور اینٹی پاکستان مواد شائع کرنے اور سوشل میڈیا پر اَپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت سزا کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور