آئی سی سی نے ’پاﺅں کی نو بال‘ کیلئے نیا قانون متعارف کرا دیا، اب کیسے نو بال دیکھی جائے گی؟ آپ بھی جانئے

آئی سی سی نے ’پاﺅں کی نو بال‘ کیلئے نیا قانون متعارف کرا دیا، اب کیسے نو بال ...
آئی سی سی نے ’پاﺅں کی نو بال‘ کیلئے نیا قانون متعارف کرا دیا، اب کیسے نو بال دیکھی جائے گی؟ آپ بھی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے فرنٹ فٹ نو بال کیلئے نیا قانون متعارف کروا دیا ہے جس کا اطلاق رواں ماہ کے آخر میں ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ میں پہلی مرتبہ کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ رواں ماہ کے آخر میں ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ میں پہلی بار’فرنٹ فٹ نوبال ‘ٹیکنالوجی کا استعمال ہو گا جس کے تحت ٹی وی امپائر ہر گیند کے بعد باﺅلر کے پاؤں کی لینڈنگ پوزیشن کو دیکھے گا اور اگر بالر اوور سٹیپ ہوا تو فیلڈ امپائروں کو آگاہ کرے گا۔
آئی سی سی کے مطابق بھارت اور ویسٹ انڈیز میں حالیہ آزمائشوں میں ہر گیند کیلئے ٹی وی آفیشل کو استعمال کرنے کے نتیجے میں 100 فیصد درست جانچ پڑتال کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ امپائرز کو حالیہ برسوں میں اکثر ٹی وی ری پلے کے بعد نوبال ہونے کا پتہ چلتا ہے اور بلے بازوں کو واپس بلانا پڑتا ہے۔
آئی سی سی کے جنرل منیجر جیف الارڈائس نے کہا کہ ہم نے انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 2016ءمیں ون ڈے سیریز میں اس قانون کا تجربہ پہلی بار کیا تھا اور اب اس ٹیکنالوجی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔واضح رہے کہ خواتین کا ٹی 20 ورلڈ کپ 21 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -