عمر اکمل کی ٹرینر کیساتھ بدتمیزی کا معاملہ، پی سی بی نے کیا قدم اٹھا لیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

عمر اکمل کی ٹرینر کیساتھ بدتمیزی کا معاملہ، پی سی بی نے کیا قدم اٹھا لیا؟ ...
عمر اکمل کی ٹرینر کیساتھ بدتمیزی کا معاملہ، پی سی بی نے کیا قدم اٹھا لیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں فٹنس ٹیسٹ کے دوران عمر اکمل کی ٹرینر کیساتھ مبینہ بدتمیزی کے معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ جب ٹرینر نے عمر اکمل کے جسم میں چربی کی مقدار جانچنے کی کوشش کی تو انہوں نے اپنے سارے کپڑے اتار دئیے اور کہا ”کیا میرے جسم میں کہیں بھی چربی نظر آ رہی ہے؟“ کوچنگ عملے نے اس معاملے کی شکایت پی سی بی کو کی جس نے تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دی۔
ذرائع کے مطابق یہ کمیٹی ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈائریکٹر ہارون رشید، ڈاکٹر سہیل سلیم اور پی سی بی کی قانونی ٹیم کے ایک ممبر پر مشتمل ہے جس کے سامنے عمر اکمل نے پیش ہو کر اپنا موقف بتایا تاہم انہیں بدھ کے روز دوبارہ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ مذکورہ کمیٹی ٹرینر یاسر محمود اور ویڈیو اینالسٹ ساجد ہاشمی سے بھی تحقیقات کرے گی۔

مزید :

کھیل -