چایئنہ کے کمرشل بینک نے اپنی حکومت کو کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اتنا بڑا قرضہ جاری کر دیا کہ آپ کو یقین ہی نہیں آئے گا

چایئنہ کے کمرشل بینک نے اپنی حکومت کو کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اتنا بڑا ...
چایئنہ کے کمرشل بینک نے اپنی حکومت کو کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اتنا بڑا قرضہ جاری کر دیا کہ آپ کو یقین ہی نہیں آئے گا

  



بیجنگ(ڈیلی پاکستان آنلائن)چین کے سب سے بڑے قرض دینے والے ادارے انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائینہ نے کہا ہے کہ اس نے 24جنوری کے بعد نوول کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے اور کمپنیوں کو پیدوار کی بحالی کے لئے 43 ارب یوآن سے زیادہ (تقریبا 6 ارب 14 کروڑ ڈالر)جاری کئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کمرشل بینک آف چائینہ کی جانب سے جاری کئے گئے قرضوں کی کل رقم میں سے 13 ارب یوآن اس وبا کے خاتمے کے لئے استعمال ہوں گے جس سے گذشتہ روز تک1 ہزار 16 افراد انتقال کر گئے ہیں جبکہ باقی 30 ارب یوآن کے قرضے کمپنیوں کو اپنی پیداوار دوبارہ شروع کرنے کے لئے فراہم کئے گئے ہیں۔بینک نےاس وبا کے خلاف مصروف عمل کمپنیوں کی مالی مدد کےلئےسرمایہ کی فراہمی کی غرض سے2 ارب یوآن کا خصوصی فنڈ بھی قائم کیا ہے جس کا مقصد ان کمپنیوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور مارکیٹ سپلائز میں تیزی لانا ہے۔چینی حکومت نے فرموں کے مالی بوجھ کو کم کرنے اور ملکی معیشت پر اس وبا کے اثرات کو کم سے کم کرنے کے لئے کئی ایک پالیسیوں کا اعلان کیا ہے۔ملک بھرمیں بینک میڈیکل مصنوعات اور اشیائے ضروریہ کے پیداواری، ان کی نقل وحمل اور فروخت کرنے والے اداروں کے لئے قرضوں پر سود کی شرح 1.6 فیصد سے کم رکھنے کو یقینی بنا رہے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی