جہانگیر ترین سب پر بازی لے گئے، 20 ہزار ٹن چینی انتہائی کم قیمت میں دینے کا اعلان کردیا

جہانگیر ترین سب پر بازی لے گئے، 20 ہزار ٹن چینی انتہائی کم قیمت میں دینے کا ...
جہانگیر ترین سب پر بازی لے گئے، 20 ہزار ٹن چینی انتہائی کم قیمت میں دینے کا اعلان کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے 20 ہزار ٹن چینی یوٹیلٹی سٹورز کو سستے داموں دینے کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی سماءکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ان کی اس وقت 6 شوگر ملز ہیں اور ان کے پاس شوگر مارکیٹ کا 20 فیصد شیئر موجود ہے، ان کی شوگر ملز حکومت میں آنے سے پہلے کی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شوگر ملز ایسوسی ایشن نے 70 روپے فی کلو کے حساب سے ایک لاکھ ٹن چینی یوٹیلٹی سٹورز کو دینے کا اعلان کیا ہے، وہ اپنے حصے کی 20 ہزار ٹن چینی دینے کیلئے تیار ہیں۔

پروگرام کے میزبان ندیم ملک نے کہا کہ چینی بحران شروع ہونے سے پہلے اس کی قیمت 67 سے 68 روپے تھی ، آپ بڑے آدمی ہیں اس لیے 2 سے 3 روپے مزید کم کردیں ۔

ندیم ملک کی درخواست پر رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین نے کہا کہ وہ ایک لاکھ ٹن میں سے اپنے حصے کی 20 ہزار ٹن چینی یوٹیلٹی سٹورز کو 67 روپے کے حساب سے دینے کیلئے تیار ہیں۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی