وفاقی کابینہ کاکمرتوڑ مہنگائی سے نمٹنے کا فیصلہ،یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کو 5ماہ تک ماہانہ2ارب سبسڈی فراہم کی جائے گی:فردوس عاشق اعوان

وفاقی کابینہ کاکمرتوڑ مہنگائی سے نمٹنے کا فیصلہ،یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کو ...
وفاقی کابینہ کاکمرتوڑ مہنگائی سے نمٹنے کا فیصلہ،یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کو 5ماہ تک ماہانہ2ارب سبسڈی فراہم کی جائے گی:فردوس عاشق اعوان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کابینہ اجلاس میں معاشی ٹیم اور متعلقہ اداروں نے وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی،وفاقی کابینہ نےکمرتوڑ مہنگائی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے، قیمتوں میں استحکام کیلئے ریلیف پیکج کی منظوری دی گئی ہے،یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کو آئندہ 5ماہ تک ماہانہ2ارب سبسڈی فراہم کی جائے گی، گندم ، چینی،چاول، دالیں اور گھی کی قیمتوں میں سبسڈی دی جائے گی، 20کلو آٹے کا تھیلا 800، چینی 70روپے کلو ، گھی 175روپے فی کلو دستیاب ہو گا ،چاول اور دالوں کی قیمتوں میں 15سے 20روپے کمی کی جائے گی۔

کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ریلیف پیکج سے منافع خوروں اور ذخیرہ اندوز وں کی کمر ٹوٹے گی،حکومت پسے ہوئے طبقے کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرے گی، مرحلہ وار سپورٹ پروگرام ترتیب دیا گیا ہے، یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے اشتراک سے 2ہزار یوتھ سٹورز کھولے جا رہے ہیں۔انہوں نےکہاکہ یوتھ سٹورزکامیاب جوان پروگرام کےتحت کھولےجائیں گے،یوتھ سٹورز سےبےروزگار نوجوانوں کو روزگار ملے گا،یوتھ سٹورز کے لیے کامیاب جوان پروگرام کے تحت بلا سود قرضے دئیے جائیں گے، 12کیش اینڈ کیری سٹور قائم کیے جا رہے ہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز ملک بھر میں تندوروں اور ڈھابوں کو کنٹرولڈ ریٹ پر اشیاء فراہم کریں گے ،افغان سرحدی علاقوں میں 5فری زونز قائم کیے جائیں گے، ماہ رمضان سے پہلے راشن کارڈ کا اجراء کر دیا جائے گا ،راشن کارڈ کے ذریعے مستحق افراد کو 25سے 30فیصد سستی اشیاء فراہم ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمت کو مستحکم رکھنے کیلئے درآمد پر پابندی ختم کر دی گئی ہے، چینی کی قیمت پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا جا رہا ہے،دالوں کی درآمد پر ٹیکسزکاجائزہ لیا جا رہا ہے،احساس کفالت پروگرام کے تحت43لاکھ خواتین کو ماہانہ2ہزار روپےدیئےجارہےہیں،احساس اثاثہ جات پروگرام کا اجراء21فروری کو کیا جارہا ہے،احساس نیوٹریشن پروگرام سے 20ہزار خواتین مستفید ہوں گی ،احساس پروگرام کے تحت رواں سال 100لنگر خانے کھولے جائیں گے ۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ  گندم اور چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہو گی،گندم بحران پر تحقیقاتی رپورٹ مزید سوالات کے ساتھ واپس کر دی گئی، جامع تحقیقاتی رپورٹ تین ہفتوں بعد دوبارہ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے،وزیراعظم کو کرونا وائرس کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا گیا ۔معاون خصوصی نے کہا کہ کابینہ  اجلاس میں 

معاون خصوصی ظفر مرزا نے چین میں پاکستانی طلباء کے حوالے سے بریفنگ دی، کرونا وائر س کے حوالے سے ہیلپ لائن 24گھنٹے فعال ہو گی، ریلیف پیکج کی نگرانی اور ثمرات حق داروں تک پہنچانے کیلئے مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، سابقہ حکومتوں کی پالیسیوں کی وجہ سے بجلی اور گیس کی قیمت بڑھی۔

مزید : قومی /اہم خبریں