سکیورٹی فورسز نے پاکستان میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

سکیورٹی فورسز نے پاکستان میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا
سکیورٹی فورسز نے پاکستان میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

  



پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا کے  ضلع باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز نے  تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک دہشت گرد  کو  ہلاک کر دیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

نجی ٹی وی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے  کہا ہے کہ ضلع باجوڑ کے تحصیل خار علاقہ حاجی لونگ میں سیکیورٹی فورسز کو ایک دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی  جس پر سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آپریشن کیا اور اس دوران دہشت گرد کو مارا گیا جبکہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز کے دو اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔ دہشت گرد سے بڑی تعداد میں دھماکہ خیز مواد، پستول، ڈیٹونیٹرز اور دستی بم برآمد ہوئے جوکہ وہ خار میں ترسیل کررہاتھا۔پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونیوالا دہشت گرد باجوڑ کے سیاسی قائدین، قبائلی مشران اور سکیورٹی فورسز کے حکام پر حملے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور