سیاسی قیادت اور بیوروکریسی مل کر یہ کام آسانی سے کر سکتی ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اندر کی بات بتا دی

سیاسی قیادت اور بیوروکریسی مل کر یہ کام آسانی سے کر سکتی ہے،وزیر اعلیٰ ...
سیاسی قیادت اور بیوروکریسی مل کر یہ کام آسانی سے کر سکتی ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اندر کی بات بتا دی

  



کوئٹہ(آن لائن) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ سیاسی قیادت اور بیوروکریسی مل کر ترقیاتی ایجنڈے کو کامیابی سے آگے بڑھا سکتے ہیں،وقت کی بہت بڑی اہمیت ہے،اگربیوروکریسی وقت کےبہتراورصحیح استعمال کویقینی بنالےتوبہت سےمسائل بروقت حل ہوسکتے ہیں،جس سےسیاسی قیادت اور بیورو کریسی کی نیک نامی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جام کمال خان کی زیرصدارت صوبائی اصلاحاتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کمیٹی کی جانب سے وزیراعلی کو اپنے منعقد کئے گئے گذشتہ چھ اجلاسوں کی پیشرفت اور مختلف اداروں اور سیکٹرز میں اصلاحاتی ایجنڈا کی سفارشات سے آگاہ کیا، چیف سیکریٹری بلوچستان فضیل اصغر بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ اصلاحاتی کمیٹی کے اراکین میں سینئر صوبائی سیکریٹری غلام علی بلوچ، عبدالصبور کاکڑ، شہریار تاج، نورالحق بلوچ اور عزیز جمالی شامل ہیں۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ کمیٹی کا آئندہ اجلاس چیف سیکریٹری بلوچستان کی زیرصدارت منعقد ہوگا جس میں کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کے آغاز کو حتمی شکل دی جائے گی۔

اجلاس سےخطاب کرتےہوئےوزیراعلی جام کمال نےکمیٹی کی جانب سےپیش کی گئی سفارشات کوسراہتے ہوئےکہاکہ سوشل میڈیا نے عوام کو بہت زیادہ باخبر اور باشعور بنادیا ہے، اب انہیں فرضی اعدادوشمار یا فقط نعروں کے ذریعہ بہلایا نہیں جاسکتا،حکومت کے لئے وقت کی بچت اور اس کا بہترین استعمال ایک چیلنج ہے، اعلی سطح پر بہت سے فیصلے ہوتے ہیں لیکن ان کی اہمیت ان پر بروقت عملدرآمد سے مشروط ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ دس سال بلوچستان کے لئے فیصلہ کن ہوں گے، آج کی نسل اسوقت تک عملی زندگی میں آچکی ہوگی جو فیصلہ کن کردار ادا کرے گی، ہم آج انہیں جتنا اچھا تیار کریں گے مستقبل میں اتنا ہی اچھا نتیجہ سامنے آئے گا،موجودہ دور میں سیاسی بنیادوں پر تقرریوں اور تبادلوں میں نمایاں کمی آئی ہے لہذا اب محکمے، ادارے اور افسر بہتر کارکردگی کے ذریعہ نتائج دیں گے۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ