شبر زیدی کے بعد کون بھاگے گا؟ سراج الحق نے بڑا دعویٰ کردیا

شبر زیدی کے بعد کون بھاگے گا؟ سراج الحق نے بڑا دعویٰ کردیا
شبر زیدی کے بعد کون بھاگے گا؟ سراج الحق نے بڑا دعویٰ کردیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان پر قبضہ مافیا کا راج ہے اور ملک کو عالمی مالیاتی فنڈ کی ایسٹ انڈیا کمپنی بنا دیا گیا ہے،چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی بھاگ گئے جلد حفیظ شیخ بھی بھاگ جائیں گے، ملک میں چینی، گندم اور آٹا بحران کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

نجی ٹی وی کے مطابق  منصورہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اپنی سابقہ اتحادی جماعت پاکستان تحریک انصاف  کی حکومت کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے  کہا کہ جس دور میں صدر اور وزیر اعظم کا تنخواہ میں گزارا نہ ہوتا ہو وہاں عام آدمی کے لیے سانس لینا بھی مشکل ہے، جن کا سب کچھ بیرون ملک ہے ان کو ملک کے خزانے پر بٹھا دیا گیا ہے،چینی، گندم اور آٹا سمیت تمام بحرانوں کے ذمہ دار وزیر اعظم عمران خان کے دائیں بائیں بیٹھے ہیں جب تک پیاروں کا احتساب نہں ہوتا ملک کی معیشت ترقی نہیں کرے گی۔

مزید : قومی