”پاکستان سپر لیگ دنیا کی بہترین لیگ ہے اور رواں سیزن کا حصہ نہ ہونے پر بہت افسوس ہے“ بنگلہ دیش کے کس مایہ ناز کھلاڑی نے ایسا کہا؟ جان کر آپ بھی افسردہ ہو جائیں گے
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سینئر اوپننگ بلے باز تمیم اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) دنیا کی بہترین لیگز میں سے ایک ہے جس کے رواں سیزن کا حصہ نہ ہونے پر خاصہ افسردہ ہوں۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تمیم اقبال نے کہا کہ ”یہ شاندار لیگ ہے اور میں اس کے معیار کو بہت ہی زبردست مانتا ہوں، پاکستان کا ماحو ل اور سہولیات کو دیکھا جائے تو یہ کھیلنے کیلئے ایک کمال کی لیگ ہے۔“
انہوں نے کہا کہ ”میں پہلے اس لیگ کا حصہ تھا لیکن بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے شیڈول کے باعث اس سال نہیں کھیل سکتا اور اگر ہم مصروف نہیں ہوتے تو لیگ کھیلنے کیلئے پاکستان ضرور آتے۔ میں یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ اگر ممکن ہوتا تو میں ہر صورت پی ایس ایل کھیلنے کیلئے پاکستان آتا۔“