انگلینڈ نے سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

انگلینڈ نے سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا
انگلینڈ نے سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے سری لنکا کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انگلش سکواڈ کی قیادت جو روٹ کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈوم بیس، سٹورٹ براڈ، جوز بٹلر، زیک کرالی، سیم کیورن، جو ڈینلی، بین فوکس، کیٹن جیننگز، جیک لیچ، میٹ پارکنسن، اولی پوپ، ڈوم سبلی، بین سٹوکس، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔
ای سی بی کے سلیکٹر ایڈ سمتھ کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں فتح کے بعد سلیکشن پینل نے تسلسل کو ترجیح دی ہے جبکہ دورہ جنوبی افریقہ کے دوران چند بہترین نوجوان کھلاڑیوں نے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کیا جس کے باعث ٹیم بہت متوازن ہو گئی ہے۔

مزید :

کھیل -