”راولپنڈی ٹیسٹ میچ جیتنے کا فائدہ ہمیں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ میں بھی ہو گا کیونکہ۔۔۔“ اظہر علی نے حیران کن بات کہہ دی

”راولپنڈی ٹیسٹ میچ جیتنے کا فائدہ ہمیں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ میں بھی ہو گا ...
”راولپنڈی ٹیسٹ میچ جیتنے کا فائدہ ہمیں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ میں بھی ہو گا کیونکہ۔۔۔“ اظہر علی نے حیران کن بات کہہ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں فتح کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ہمیں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ میں بھی بہت فائدہ ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے رواں سال انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے اور یہ میچز بھی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپین شپ کا حصہ ہیں تاہم اظہر علی کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ چیمپین شپ کے فائنل میں پہنچنا خاصا مشکل ثابت ہو سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا ”ٹیسٹ چیمپین شپ کی وجہ سے ہر ٹیسٹ میچ ہی بہت اہمیت کا حامل ہے لیکن اگر پوائنٹس کے حصول کو مدنظر رکھا جائے تو پھر ہوم گراﺅنڈ پر شیڈول میچز کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے کیونکہ اس سے مہمان ٹیم کو بہت زیادہ اعتماد ملتا ہے اور جیت کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔“
انہوں نے کہا کہ ”جب ہم انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کو ان کی سرزمین پر شکست دینے میں کامیاب ہوں گے تو ہی ٹیسٹ چیمپین شپ کا فائنل کھیل سکیں گے اور اگر ہم ہار گئے تو پھر فائنل میں پہنچنا بہت مشکل ہو گا۔ لیکن سری لنکا اور پھر بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ میچز میں کامیابی سے اعتماد میں بہت اضافہ ہوا ہے جس کا فائدہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں بھی ہو گا۔“

مزید :

کھیل -