فردوس عاشق اعوان نے لوگوں کی جانب سے ’آپا ‘کے لقب سے پکارنے کی وجہ بتا دی

فردوس عاشق اعوان نے لوگوں کی جانب سے ’آپا ‘کے لقب سے پکارنے کی وجہ بتا دی
فردوس عاشق اعوان نے لوگوں کی جانب سے ’آپا ‘کے لقب سے پکارنے کی وجہ بتا دی

  



اسلام  آباد(ڈیلی پاکستان  آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے لوگوں کی جانب سے انہیں’ آپا ‘کے لقب سے پکارنے کی وجہ بتا دی۔

ایک انٹرویومیں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سےپہلا سوال ہی یہ پوچھا گیا کہ لوگ آپ کو آپا کیوں کہتے ہیں؟جس پر معاون  خصوصی نےکہا کہ یہ لفظ ہمارے معاشرے میں ادب و احترام کے طور پر لیا جاتا ہے، آپا کا مطلب عزت و احترام ہے، جو لوگ یہ لفظ استعمال کرتے ہیں وہ عزت و تکریم دیتے ہیں، یہ ایک اوونرشپ ہے جو بڑے کو اس کے مقام کے طور پر کہا جاتا ہے۔جس پر انٹرویو لینے والی خاتون نے انہیں آپا کہنے کی اجازت مانگی تو معاون خصوصی نے فوری کہا، کیوں نہیں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ صبح کس وقت جاگتی ہیں تو فردوس عاشق اعوان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ جاگنے کے لیے سونا ضروری ہے، جس طرح کی مصروفیات چل رہی ہوتیں کہ میں سونا چاہوں بھی تو سو نہیں پاتی۔معاون خصوصی نے بتایا کہ جاگنے کے بعد سب سے پہلے موبائل فون دیکھتی ہوں کہ وزیراعظم کے کون کون سے پیغامات آئے ہیں اور کیا ترجیحات ہیں، یا کوئی ایسی کالز تو نہیں آئیں جو مس کر دی ہیں، کہیں ایسا تو نہیں کہ جو میری قومی ذمہ داری ہے وہ چند گھنٹوں کی نیند میں تو نہیں سو گئی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد