6 ماہ کے دوران پنجاب حکومت نے ٹیکس کی مد میں کتنا ریونیو اکٹھا کیا؟اعداد و شمار سامنے آ گئے

6 ماہ کے دوران پنجاب حکومت نے ٹیکس کی مد میں کتنا ریونیو اکٹھا کیا؟اعداد و ...
6 ماہ کے دوران پنجاب حکومت نے ٹیکس کی مد میں کتنا ریونیو اکٹھا کیا؟اعداد و شمار سامنے آ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن  لائن) پنجاب حکومت نے 6 ماہ میں 185.8ارب روپے ٹیکس کی مد میں اکٹھا کر لیا،آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے میں گزشتہ مالی سال کی نسبت اس بار پہلی ششماہی میں 27 فیصد زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی حکومت نے مالی سال 20-2019 کے لیے ریونیو کلیکشن کی مد میں 388 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا تھا جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 42 فیصد زیادہ تھا۔محکمہ خزانہ کی دستاویزات کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی نے20فیصداضافےکے ساتھ 52 ارب روپے، بورڈ آف ریونیو نے 6 فیصد اضافے کے ساتھ 35.6ارب، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے 2 فیصد اضافہ کے ساتھ 16.5ارب روپے اکٹھے کیے۔حکومت کو ہائیڈل پرافٹ کی مد میں6ارب روپے بھی موصول ہوئے، وفاق کی جانب سے قابل تقسیم محاصل کے تحت31جنوری2020 تک 684.5ارب وصول ہوئے، پچھلے مالی سال میں وفاق نے پنجاب کو 31 جنوری تک 504.7ارب کی ادائیگی کی تھی۔محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ ریونیو کلیکشن کا سلسلہ اسی طرح چلتا رہا تو حکومت مقررہ اہداف با آسانی حاصل کر لے گی۔