محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی

محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی
محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سینئر آل راﺅنڈر محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن کو کلیئر قرار دیدیا گیا ہے اور اب وہ پھر انٹرنیشنل کرکٹ میں باﺅلنگ کر سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے گزشتہ سال کاﺅنٹی چیمپین شپ کے دوران محمد حفیظ کے باﺅلنگ کرنے پر پابندی عائد کی تھی اور انہیں لاہور میں باﺅلنگ ایکشن کا ٹیسٹ دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔
آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے گزشتہ مہینے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے منظور شدہ لمز یونیورسٹی میں قائم لیب میں ٹیسٹ دیا تھا اور اب ان کے باﺅلنگ ایکشن کو کلیئر قرار دیدیا گیا ہے جو کہ لاہور قلندرز کیلئے بھی خوشی کی خبر ہے کیونکہ اب وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں بطور آل راؤنڈر کھیل سکیں گے۔
واضح رہے کہ محمد حفیظ کی حال ہی میں قومی ٹی 20 سکواڈ میں واپسی ہوئی جنہیں بنگلہ دیش کیخلاف ٹی20 سیریز کیلئے قومی سکواڈ میں شامل کیا گیا جس کا انہوں نے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسرے میچ میں 67 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

مزید :

کھیل -