سی این جی سٹیشنز کھل گئے لیکن دوبارہ بند کب ہوں گے؟جانئے

سی این جی سٹیشنز کھل گئے لیکن دوبارہ بند کب ہوں گے؟جانئے
سی این جی سٹیشنز کھل گئے لیکن دوبارہ بند کب ہوں گے؟جانئے

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سوئی سدرن کمپنی کی جانب سے سندھ بھر کے سی این جی سٹیشنز کو آج  (منگل)رات دس بجے گیس فراہمی بحال کرکے محض آٹھ گھنٹے بعد  کل  (بدھ کی) صبح چھ بجے دوبارہ معطل کردی  جائے گی۔

سوئی سدرن کمپنی کی جانب سے اس سے قبل سی این جی سٹیشنز کو اتوار کی صبح سات بجے سے اتوار کی شام سات بجے تک کیلئے گیس فراہمی بحال کی گئی تھی۔ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق سردی کی شدت کے باعث گیس پریشر میں تاحال کمی کا سامنا ہے اور موجودہ صورتحال میں گھریلو اورصنعتی صارفین کو گیس فراہمی یقینی بنانے کیلئے سی این جی سٹیشنز کو گیس فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم صارفین کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے سی این جی سٹیشنز کو گیس فراہمی بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا،ترجمان کے مطابق سی این جی اسٹیشنز آئندہ کھولنے کا فیصلہ گیس پریشر کی صورتحال دیکھنے کے بعد کیا جائیگا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی