حکومت ریلوے کا بنیادی ڈھانچہ بہتر بنانےکی خواہاں ہے :اسد عمر

حکومت ریلوے کا بنیادی ڈھانچہ بہتر بنانےکی خواہاں ہے :اسد عمر
حکومت ریلوے کا بنیادی ڈھانچہ بہتر بنانےکی خواہاں ہے :اسد عمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی  پاکستان  آن لائن)وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت ایم ایل ون منصوبے اور پاکستان ریلوے سٹریٹجک پلان کا جائزہ اجلاس ،اجلاس میں منصوبے کی اہمیت اور اخراجات پر بھی غور، ایم ایل ون منصوبے کے لئے ایک فنانسنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، حکومت ریلوے کا بنیادی ڈھانچہ بہتر بنانےکی خواہاں ہے ۔

نجی ٹی وی کے  مطابق اسد وفاقی وزیر اسد عمر  کی زیر صدارت  ایم ایل ون منصوبے اور پاکستان ریلوے سٹریٹجک پلان کا جائزہ اجلاس ہوا جس  میں  منصوبے کی اہمیت اور اخراجات پر بھی غور کیا گیا ۔وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون منصوبے کے لئے ایک فنانسنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، حکومت ریلوے کا بنیادی ڈھانچہ بہتر بنانےکی خواہاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ  ریلوے کو تیسری پارٹی کے جائزہ لینے کے کام میں تیزی لانا چاہئے تاکہ منظوری کے لئے جلدسےجلد کارروائی کی جاسکے،فنانسنگ کمیٹی کوکام تیز کرے اور چینی فریق سے مستقل رابطہ میں رہے۔