سندھ حکومت کی بہترین پالیسیاں،کراچی دنیا کے سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش مقام بن چکا:ناصر حسین شاہ
کراچی(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیراطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی بہترین پالیسیوں کے باعث کراچی دنیا کے سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش مقام بن چکا،دنیا کی سرمایہ کار کمپنیاں کراچی میں سرمایہ کاری کیلئے حکومت سے رابطہ کر رہی ہیں، ترک کمپنی کا سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں سرمایہ کاری کی پیشکش اور دلچسپی کا اظہار اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
سید ناصر حسین شاہ نے ترک کمپنی کی جانب سے کراچی میں صفائی کے منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے میرٹ کے مطابق شفاف طریقہ سے ترک کمپنی کو کراچی میں بھی کام کا بھرپور موقع فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے وفدکو یقین دلایا کہ فیزیبلیٹی رپورٹ کی تیاری مختلف علاقوں کا دورہ اور ٹیکنیکل سپورٹ سمیت حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون اور مدد کو یقینی بنایا جائے گا۔