یو ایس ایف کا ٹیلی نار کے ساتھ تیزبراڈ بینڈ کی فراہمی کیلئے معاہدہ
لاہور(پ ر)وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکشن سید امین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام سیاحتی مقامات پر ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی سہولت کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ٹیلی کمیونیکشن اور براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی کیلئے پرُعزم ہیں، جبکہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری کا کہنا ہے کہ سیاحت کا فروغ ملکی معیشت کے استحکام میں بنیادی کردار ادا کرسکتا ہے اور یہ اسی وقت ممکن ہے کہ سیاحوں کو تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کی جائے، انھوں نے یہ بات وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکشن کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کے تحت چترال، لوئر اور اور اپر دیر کے علاقوں میں براڈ بینڈ کی فراہمی کے منصوبے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔معاہدے پر دستخط یونیورسل سروس فنڈ کے چیف ایگزیکٹیو حارث محمود چوہدری اور ٹیلی نار کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عرفان وہاب خان نے کیئے، منصوبے کے تحت، چترال، اپر اور لوئر دیر کے پسماندہ علاقوں کے عوام کو ایک ارب 37 کروڑ کی لاگت سے براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی کی جائے گی، جو 18 ہزار مربع کلومیٹر کے علاقے کو کور کرے گی۔ جس سے نہ صرف علاقے میں طالب علموں بلکہ چھوٹے کاروباری افراد کو بھی تیز ترین انٹرنیٹ سروسز میسر آئیں گی جبکہ منصوبے سے مقامی سطح پر روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب میں وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا کہ ہماری وزارت کی بھرپور کوشش ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کے ڈیجیٹل پاکستان ویژن کی تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائی جاسکیں اسی طرح وزیراعظم کے پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے عزم کو پورا کرنے میں بھی وزارت آئی ٹی اپنا معاون کردار ادا کرنے کی خواہاں ہے۔
، سید امین الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام سیاحتی بشمول شمالی علاقہ جات کے اہم مقامات کا متعلقہ محکمہ نشانندہی کرے وہاں ہنگامی بنیادوں پر براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی کیلئے اقدامات کیئے جائیں گے، چترال اور ملحقہ علاقوں کیلئے یہ منصوبہ ہمارای جانب سے پہلا قدم ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک بھر کی اہم شاہراؤں، ہائی ویز، موٹر ویز پر بلاتعطل رابطوں کو یقینی بنانے کے علاوہ پسماندہ اور دور دراز کے علاقوں میں براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور ہر ہماری کارکردگی کے تناظر میں ہر گزرتا دن ایک نیا سنگ میل ہے۔تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاحت و سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کو قدرت نے جنت نظیر وادیاں عطا کی ہیں جو دنیا بھر کے سیاحوں کیلئے کشش رکھتا ہے ایسے میں ان سیاحوں کیلئے ایک جانب حکومت پاکستان تمام سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہی ہے تو دوسری جانب وفاقی وزیر آئی ٹی کی پیشکش پر ہم ان کے شکر گزار ہیں اور یقینا ان کے ساتھ ان مقامات کی تفصیلات شیئر کی جائیں گی جہاں کمیونیکیشن میں بہتری کی فوری ضرورت ہے۔قبل ازیں اپنے استقبالیہ خطاب میں یونیورسل سروس فنڈ کے چیف ایگزیکٹیو حارث محمود چوہدری نے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر سید امین الحق کی ہدایت کی روشنی میں ہم پاکستان کے تمام پسماندہ اور دور دراز علاقوں تک موبائل رابطوں، برڈ بینڈ سروسز کی فراہمی اور آپٹیکل فائبر بچحانے کیلئے مختلف منصوبے بنائے ہیں جن میں سے کچھ پر کام شروع کردیا گیا اور جبکہ متعدد منصوبے بہت جلد شروع کردیئے جائیں گے، حارث چوہدری کے مطابق سیاحتی مقامات پر کمیونیکشن و برڈ بینڈ کی فراہمی کیلئے ان کی جانب سے تما م اقدامات مکمل ہیں۔
پی ٹی سی ایل گروپ کا38 فیصد منافع کا اعلان