پہلا ٹی ٹوئنٹی ،پاکستان نے جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین رنز سے شکست دے دی

پہلا ٹی ٹوئنٹی ،پاکستان نے جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین رنز سے ...
پہلا ٹی ٹوئنٹی ،پاکستان نے جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین رنز سے شکست دے دی
سورس:   icc

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تین رنز سے شکست دے دی ۔

پاکستان نے مقررہ 20اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 169رنز بنائے جس کے جواب میں پروٹیز مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 166رنز ہی بنا سکی ۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بلے بازی کی دعوت دی ۔پاکستان کی طرف سے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان اوپنر آئے ، قومی ٹیم کو میچ کے آغاز میں ہی زور دار جھٹکا لگ گیا ،پہلے اوور کی دوسر ی گیند پر رنز لیتے ہوئے بابر اعظم رن آو ٹ ہو گئے۔اس کے بعد آنے والے بلے باز حیدر علی نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین چھکوں کی مدد سے 16گیندوں پر 21سکور بنائے اور فلیکواو کی گیند پر جارحانہ شارٹ کھیلتے ہوئے باونڈری کے قریب سے کیچ آوٹ ہو گئے ۔تیسرے نمبر پر حسین طلعت آوٹ ہوئے جو کہ 11گیندوں پر 15سکور بنا کر سٹمپ آوٹ ہوئے ۔حسین طلعت کے بعد آنے والے بلے باز افتخار احمد اچھا کھیل پیش نہ کر سکے اور صرف چار سکور پر کیچ آوٹ ہوئے ۔اس کے بعد خوشدل شاہ 12گیندوں پر 12سکور بنا کر کیچ آوٹ ہو گئے ۔فہیم اشرف چار گیندوں پر چار سکور بنا کر باونڈری کے قریب سے کیچ آوٹ ہوئے۔محمد رضوان نے 64گیندوں پر 104رنز بناے اور ناٹ آوٹ رہے جس کے باعث انہیں مین آف دی میچ کا بھی اعزاز دیا گیا ۔جنوبی افریقہ کی جانب سے بورن فورٹوئن ،تبریز شمسی اور لیوتھو سمپالا نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی جبکہ انڈئل فیلکواونے دو وکٹیں حاصل کیں۔ 

پاکستان کی جانب سے دئیے گئے 170رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلی وکٹ عثمان قادر کو ملی جنہوں نے سیٹ بلے باز میلان کو 44سکور پر کلین بولڈ کیا ۔عثمان قادر نے اگلے ہی اوور میں جیکس نیمان کو بھی آوٹ کیا جنہوں نے صرف دو سکور بنائے۔تیسری وکٹ فہیم اشرف کے نام رہی جنہوں نے اہم بلے باز ڈیوڈ ملر کو پویلین کی راہ دکھائی ،ڈیوڈملر محض چھ سکور بنانے میں کامیاب ہوئے۔کلاسن 12سکور بنا کر حارث روف کی گیند پر آوٹ ہوئے۔پروٹیز کی جانب سے شاندار کھیل کا مظاہر ہ کرنے والے ہینڈرکس 54سکور بنا کر رن آوٹ ہوئے ۔انڈئل فیلکواﺅ 14رنز بنا کر حارث روف کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔پاکستان کی جانب سے عثمان قادر اور حارث روف نے دو دو جبکہ فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

پاکستان کے سکواڈ میں محمد رضوان، حیدر علی ، افتخار احمد، حسین طلعت، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عثمان قادر، محمد نواز، حارث روف اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔پروٹیز کی قیادت وکٹ کیپر بلے باز  ہینرچ کلیسن کررہے ہیں، اور مہمان ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں  ریزا ہینڈرکس، جینیمین ملان، جیک اسنیمین، ڈیوڈ ملر، ڈوئن پریٹورس، اینڈائل فیلکوایو، جونیئر ڈالا،  تبریز شمسی، لوتھو اور بجورن فورٹیون شامل ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -کھیل -T20 -