بھارتی فلم ’گجنی‘ میں ہمایوں سعید کو رول کی پیشکش کا انکشاف لیکن پھر عامر خان نے انہیں کیوں مسترد کردیا تھا؟ جانئے

بھارتی فلم ’گجنی‘ میں ہمایوں سعید کو رول کی پیشکش کا انکشاف لیکن پھر عامر ...
بھارتی فلم ’گجنی‘ میں ہمایوں سعید کو رول کی پیشکش کا انکشاف لیکن پھر عامر خان نے انہیں کیوں مسترد کردیا تھا؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی فلم گجنی میں پاکستانی اداکار ہمایوں سعید کو بھی کام کی پیشکش کی گئی تھی لیکن بعد میں عامر خان نے انہیں مسترد کردیا، اس کی دلچسپ وجہ خود میرے پاس تم ہو کے اداکار نے بتادی۔
پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ اداکار ہمایوں سعید نے بتایاکہ وہ بھارت کا دورہ کرچکے ہیں جہاں اداکار عامر خان نے ان کی ممبئی میں میزبانی کی ۔ واسع چوہدری کے پروگرام گھبرانا منع ہے میں گفتگو کرتے ہوئے49سالہ اداکار نے بتایاکہ گجنی میں کردار کے سلسلے میں وہ عامر خان سے ملے تھے ، یہ ملاقات اداکار کے گھر پر ہوئی ، انہوں نے ہی بلایاتھا۔ ہمایوں سعید نے کردار نہ ملنے کی وجہ بھی بتائی اور موقف اپنایا کہ عامر خان نے کہا کہ ’آپ اس کردار کیلئے زیادہ ہی خوبصورت ہیں‘۔
پاکستانی اداکار نے بتایا کہ وہ تین دن کے لیے ممبئی میں ان کے گھر رہے، بہت مزا آیا تھا، دو دفعہ ملاقات ہوئی اور اچھے دیسی کھانوں سے تواضع کی ،اس کے بعد واپس پاکستان آگئے تھے۔ 
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں سعید نے انکشاف کیا کہ رشی کپور کے ساتھ ان کے دوستانہ تعلقات تھے اور انہیں جوانی پھر نہیں آنی ٹو میں کاسٹ بھی کرنے کے خواہاں تھے، اپریل میں ان کے انتقال سے چند روز قبل ہی ان کی صحت کے بارے میں پتہ کیا تھا۔ 
عامر خان اور شاہ رخ خان میں سے کس کیساتھ زیادہ مزا آیا ؟ اس سوال پر ہمایوں سعید نے بتایا کہ دراصل دونوں کیساتھ لیکن زیادہ وقت عامر خان کے ساتھ بتایاہے ، ہم ساری رات ان کے گھر بیٹھ کر باتیں کرتے رہے۔

مزید :

تفریح -