بھارت کے بعد ایک اور پڑوسی ملک نے پاکستان کی شہری آبادی پر راکٹ برسادیے، بڑا نقصان ہوگیا
باجوڑ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سرحد پار سے پاکستان کے علاقے میں راکٹ حملہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق باجوڑ میں افغان سرحد سے پاکستان کی آبادی پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایک بچہ شہید اور چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حملے کی خبر ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ واضح نہیں ہے کہ راکٹ حملہ افغان سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیا گیا ہے یا کسی دہشتگرد گروہ نے یہ کارروائی کی ہے۔
دوسری جانب ٹوئٹر پر باجوڑ کے مقامی لوگوں نے بتایا کہ ماموند کےعلاقوں موخا، غنڈی اور گلئی میں راکٹ حملے کیے گئے ، سرحد پار سے سویلین آبادی پر کئی گولے داغے گئے ہیں۔