عمرکوٹ میں فی کلوگرام آٹے کی قیمت 70 روپے تک جا پہنچی 

عمرکوٹ میں فی کلوگرام آٹے کی قیمت 70 روپے تک جا پہنچی 
عمرکوٹ میں فی کلوگرام آٹے کی قیمت 70 روپے تک جا پہنچی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر)   روزبروز بڑھتی ہوئی مہنگائی نےغریب آدمی کی زندگی اجیرن کرکےرکھ دی ہے اور ضلع کےمختلف شہروں میں آٹے کے نرخ بڑھ کر 70روپے فی کلوگرام  تک پہنچ گئے، ضلعی  انتظامیہ خاموش تماشائی بن کر رہ گئی۔

محنت کش طبقےکےافراد مشکلات کاشکار ہیں اور 500 روپے تک روانہ    کمانے والوں کےگھروں میں چولہے ٹھنڈے ہونےلگے۔آٹا،دودھ،سبزیاں،زندگی کی ضرورت کی دیگراشیاء  منافع خوراپنے من  مانےریٹ پرفروخت کررہے ہیں۔فلورملز  مالکان کاکہناہےکہ  سرکاری کوٹےمیں گندم ہمیں ضرورت  کوٹہ سے  کم ملتی ہے، اوپن مارکیٹ میں مہنگے  داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔