آل پنجاب ہاسپٹل منیجمنٹ آفیسرز ایسوسی ایشن کا 7 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف احتجاج

آل پنجاب ہاسپٹل منیجمنٹ آفیسرز ایسوسی ایشن کا 7 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے ...
آل پنجاب ہاسپٹل منیجمنٹ آفیسرز ایسوسی ایشن کا 7 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف احتجاج
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) آل پنجاب ہاسپٹل منیجمنٹ آفیسرز ایسوسی ایشن نے سات ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے اور مستقلی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا بھی اعلان کردیا۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مظفرگڑھ میں آل پنجاب ہاسپٹل منیجمنٹ آفیسر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہیں سات ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں جس سے ہمارے گھروں میں فاقوں کی نوبت آچکی ہے۔

مظاہرین کے مطابق 2017 میں بھرتی ہونے والے ملازمین کو تاحال مستقل نہیں کیا گیا۔ مظاہرین نے مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رکھنے اعلان کردیا۔