بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی،ڈکیتی کا ملزم 11 سال بعد گرفتار

بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی،ڈکیتی کا ملزم 11 سال بعد گرفتار
بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی،ڈکیتی کا ملزم 11 سال بعد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مصطفی آباد انویسٹی گیشن پولیس نے ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو 11 سال بعد گرفتار کرلیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔جس پر سپرٹنڈنٹ پولیس (ایس پی)صدر انویسٹی گیشن عیسیٰ خان نے انچارج انویسٹی گیشن مصطفی آباد کی سربراہی میں اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دید جس نے  11سال سے مطلوب اشتہاری ملزم  اللہ دتہ کوگرفتار کر لیا ہے۔ملزم اللہ دتہ گن پوائنٹ ڈکیتی کی سنگین واردات میں جوہر ٹاؤن پولیس کو 11سال سے مطلوب تھا۔ملزم نے نقدی اور طلائی زیورات لوٹنے کی واردات کے دوران شہری کو فائرنگ کر کے زخمی بھی کر دیا تھا۔

مزید :

جرم و انصاف -