نوابشاہ یونیورسٹی میں لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کر دیا جاتا ہے، نرسنگ ہاؤس آفیسر کے بیان نے تہلکہ مچا دیا

Feb 11, 2022 | 12:26 PM

بینظیر آباد (ویب ڈیسک) پیپلز میڈیکل یونیورسٹی میں نرسنگ ہاؤس آفیسر پروین رند نے ڈائریکٹر اور  وارڈن پر  زیادتی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی میں لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے،  ہراسمنٹ کی شکار لڑکیوں کو قتل کیا جاتا ہے، لاش پنکھے میں لٹکا دی جاتی اور خودکشی کا رنگ دیا جاتا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایم ایل او ڈاکٹر نازیہ مگسی کا کہنا ہے کہ نرسنگ ہاؤس آفیسر پروین رند کے گلے اور ہاتھوں پر چوٹ کے نشان ہیں، پروین رند کے گال پر بھی سوجن ہے۔نوابشاہ پریس کلب پر دھرنا دینے والی پروین رند کا کہنا تھا کہ پیپلز میڈیکل یونیورسٹی میں لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے،پروین رند نے مطالبہ کیا کہ وائس چانسلر، ڈائریکٹر یونیورسٹی اور وارڈن کو گرفتار کیا جائے، کل وارڈن فرحین اور عاتقہ نے مجھے مارا، میں لطیف ہال بھاگی، مجھے مار کھاتے اسٹوڈنٹس نے بھی دیکھا ہے۔

دوسری جانب وائس چانسلر پیپلز میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر گلشن میمن کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے، تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کی جائےگی۔

مزیدخبریں