نوکوٹ اغوا اور زیادتی کیس، متاثرہ خواتین کا عدالت میں دیا گیا بیان حلفی سامنے آگیا

نوکوٹ اغوا اور زیادتی کیس، متاثرہ خواتین کا عدالت میں دیا گیا بیان حلفی ...
نوکوٹ اغوا اور زیادتی کیس، متاثرہ خواتین کا عدالت میں دیا گیا بیان حلفی سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میر پور خاص (ویب ڈیسک)  نوکوٹ میں دو خواتین کے اغوا اورمبینہ زیادتی کےکیس میں عدالت میں دیاگیا متاثرہ خواتین کا حلفیہ بیان سامنے آگیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق  ڈگری کی سول جج کی عدالت میں دیےگئے بیان حلفی میں دونوں خواتین نے بتایا کہ مسلح افراد دروازہ توڑکر گھر میں گھسے، فائرنگ کی، پھر دونوں کواغوا کرکے زیادتی کی، اس کے بعد بےلباس کرکے کھیتوں میں بھگایا۔ اس سے قبل ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ13سال کی ایک متاثرہ لڑکی کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں پایا گیا ، کیمیائی تجزیے اور ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے اجزا لے لیے گئے  ہیں۔

دوسری جانب  دو خواتین کے اغوا اور مبینہ زیادتی کے مقدمے میں پولیس نے مزید 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ  دو مرکزی ملزمان اب تک گرفتار نہ ہوسکے۔ پولیس نے گاؤں حیات ٹنگڑی میں کارروائی کرکے8 مزید ملزمان کو گرفتار کیا،  پولیس کارروائی کے دوران پولیس کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، جس پر ان ملزمان کے خلاف کارسرکار میں مداخلت اور پولیس پر حملے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔ 

اس کیس میں گرفتار افراد کی تعداد 18 ہوگئی ہے جب کہ دو مرکزی ملزمان مفرور ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔