پنجاب حکومت نے ہڑتال پر اکسانے والی 12 فلور ملوں کا کوٹہ معطل کردیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے ہڑتال پر اکسانے والی 12 فلور ملوں کا کوٹہ معطل کردیا۔
نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق محکمہ خوراک پنجاب نے کہاہے کہ سرکاری گندم کو اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ،پنجاب کی 95 فیصد فلور ملیں اپنا سرکاری گندم کوٹہ لے رہی ہیں ، اتوار کا کوٹہ بھی کھول دیاگیا،کسی بھی فلور مل کو سرکاری گندم اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔