بنوں میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 3 دہشت گرد گرفتار
بنوں (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرکے 3 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے ہے اور تینوں دہشت گرد رات کے وقت کار کے ذریعے لکی مروت سے پشاور جا رہے تھے۔سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گرد لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں میں دہشت گرد حملوں میں ملوث تھے۔سی ٹی ڈی کا کہنا تھاکہ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت عمرزمان،سلیم عرف ملنگ اور احمد نبی کے ناموں سے ہوئی ہے، تینوں دہشتگرد ٹارگٹ کلرز ہیں۔