ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ان دنوں آپ کو مالی معاملات میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں، کسی جانب سے بھی سلسلہ دکھائی نہیں دے رہا۔ سب سے پہلے تو بعد نماز مغرب سورة واقعہ پڑھنا شروع کریں تاکہ رزق کا حصول آسان ہو اور اپنے معاملے کو بھی چیک کریں کہ کس مقام پر آپ سے غلطی ہو رہی ہے، اس کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے باقی سارے معاملات کو اللہ پاک پر چھوڑ دیں، ان شاءاللہ مشکلات ختم ہوں گی۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی 
وراثتی امور میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں آپ کو اپنے ہی حق سے محروم کیا جا رہا ہے۔ ساری عمر جن کے لئے قربانیاں دی، آج وہی سب سے بڑے مخالف بنے ہوئے ہیں جو لوگ اپنے معاملے کو اللہ پاک پر چھوڑ دیں گے، وہ ان شاءاللہ غیبی انداز سے کامیابی حاصل کر لیں گے ،اگر کوئی غلط راستہ اختیار کیا تو پھر مشکل بڑھے گی، ویسے آپ اپنا صدقہ بھی دیں اور نظر بھی اُتاریں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کو ابھی اندازہ نہیں ہے کہ صورت حال کس قدر خراب ہے آپ تو اپنی ہی دھن میں لگے ہوئے ہیں اور مخالفین کو اپنے پیچھے لگائے ہوئے ہیں جو آپ کو کسی وقت بھی بڑا نقصان دے سکتے ہیں۔ آپ کو چند دن اپنی حفاظت کا مشورہ ہے اور یا حی یا قیوم کا ورد 1000 مرتبہ روزانہ کر لیا کریں شام کے بعد گھر سے نہ نکلیں کسی غیر کے ہاتھ کی چیز مت کھائیں اور کسی قسم کا رسک کم سے کم 14 یوم تو ہرگز نہ لیں تو بہتر رہے گا، ان شاءاللہ۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ایک باہر کا شخص زیادہ قریب ہو رہا ہے ،آپ بھی ضرورت سے زیادہ اوپن ہو رہے ہیں جو کسی طرح بھی آپ کے حق میں بہتر نہیں ہے اس لئے اپنی حفاظت کریں ان میں اپنے بھی ہوں تو خیال کرنا ہوگا جس کام میں پہلے کافی دنوں سے رکاوٹ چلی آ رہی تھی، وہ بھی اب ہوتا ہوا دکھائی دیتا ہے، اللہ نے چاہا تو ایک بڑی ضرورت بھی غیر متوقع انداز سے پوری ہوتی دکھائی دیتی ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جس طرح بھی ممکن ہو اپنے دلی معاملے کو قابو میں رکھیں اگر بدنامی سے دور رہنا ہے تو کسی غیر کے ساتھ ملکر کوئی بھی غیر شرعی رسکی کام نہ کریں۔ کیونکہ جو آپ چاہتے ہیں وہ ہونا ابھی نا ممکن ہے، وقت مہربان ہو جائے تو الگ بات ہو گی۔ اس وقت زائچہ بلاک ہے اس لئے بنے بنائے کام بھی بگڑ سکتے ہیں اور آپ کو کافی پیچھے لے کر جا سکتے ہیں، شاید مخالفین سر جوڑ کر بیٹھے ہوئے ہیں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کی جو بھی پریشانی چل رہی ہے وہ ان شاءاللہ دو تین یوم میں اچانک ختم ہو جائے گی، اللہ نے چاہا تو اب مستقبل کا راستہ بھی صاف ہو رہا ہے، آپ صرف سستی اور لاپروائی کر رہے ہیں۔ زیادہ وقت اپنے موبائل پر برباد کر دیتے ہیں۔ آپ کو اس اچھے وقت کی قدر کرنی چاہیے، ایسا کر لیا تو آنے والے دن آپ کے بڑے شاندار ثابت ہوں گے، برسوں کی مشکلات اور پریشانیاں دور ہوں گی۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
ایک بار پھر قسمت آپ پر مہربان ہے اور بڑے اچھے مواقع میسر آنے والے ہیں جو لوگ ان کی قدر کر لیں گے، وہ آنے والے دنوں کو اپنے حق میں کرلیں گے اور جس نے لاپروائی کی ان کے ہاتھ میں کچھ نہیں آئے گا۔ صحت کا صدقہ دیں۔ چہل قدمی بھی لازمی کریں اور دماغ میں جو فتور ہے، اس کو باہر نکال دیں آپ کی تنہائی پاک ہو گئی تو روحانی طور پر بے حد مضبوط ہو جائیں گے، نماز کی بھی پابندی کریں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اللہ پاک سے اپنے لئے ہر کام میں اچھے کی امید رکھیں، مایوسی تو ویسے بھی گناہ ہے ،آپ کو جس طرف سے مشکلات اور پریشانیاں مل رہی ہیں، ان شاءاللہ وہ تیزی سے ختم ہوں گی ،جس شخص نے کافی عرصے سے ناک میں دم کیا ہوا تھا وہ اب خودبخود بھاگ جائے گا۔ اس وقت روز گار کا خانہ عطارد بڑے شاندار انداز سے کھلنے جا رہا ہے، اللہ نے چاہا تو آنے والے دنوں میں آپ کو بڑا فائدہ ہوگا۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کس طرف جا رہے ہیں، کیا کر رہے ہیں کچھ عمر کا خیال کریں، اگر دل کو اس طرح ہی آزاد چھوڑے رکھیں گے تو دنیا اور آخرت دونوں خراب کر لیں گے ،اس لئے ابھی موقع ہے، توبہ کر کے تمام کام چھوڑ دیں جو غیر شرعی ہیں جائز اور سیدھا راستہ جو ملے اس کو پکڑیں پھر اللہ کی مدد شامل ہو گی تو تمام بند راستے کھل جائیں گے۔ آپ کے لئے جو آفر اب آ رہی ہے، وہ بڑی شاندار ہے، اس میں آپ کے لئے کافی کچھ ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری 
ایک بار پھر مشکل سر پر کھڑی ہے، آپ کے فیصلے آپ کے گلے پڑے ہوئے ہیں آپ کو توبہ سے کام لینا ہے ،جس قدر ممکن ہو اپنے معاملات سیدھے رکھیںا ور جو بھی قدم اٹھانا ہے، سوچ سمجھ کر اٹھائیں۔ غلطی کی گنجائش نہیں ہے جو آپ چاہ رہے ہیں وہ ابھی مشکل ہے، ممکن ہے اللہ پاک اس سے بہتر عطا کر دیں۔ آپ کے حق میں بہتر ہی ہوگا اب جو راستے بند ہیں، وہ آپ کی نیت سے ہی کھل سکیں گے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری 
آپ کے لئے حالات پہلے سے بہتر ہو رہے ہیں۔ آج سے ہی اندازہ ہو جائے گا، آپ خانگی معاملات اور جھگڑے چھوڑ کر صرف اپنے روز گار کو دیکھیں، اس میں آپ کے لئے کافی کچھ ہے جو لوگ کسی بھی نئے کام کی ابتداءچاہتے ہیں وہ اب قدم اٹھا سکتے ہیں جن کی رقم کسی جگہ بلاک تھی، اس کی واپسی ممکن ہو گی، جس مقصد کے لئے بھی پیسوں کی ضرورت ہو گی، ان شاءاللہ وہ بھی پوری ہو سکے گی۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
بدلتے حالات میں ان شاءاللہ آپ کے لئے کافی کچھ ہے، آپ آجکل میں جو کرنا چاہ رہے ہیں اس کے لئے ہو سکے تو کم سے کم دو ماہ رک جائیں اس کے بعد صورت حال اتنی اچھی ہو جائے گی کہ آپ کو اپنی مرضی کے مطابق قدم اٹھانے میں آسانی ہو گی۔ آپ کو جس طرف سے خطرات ہیں، وہ بھی کم ہوں گے اور جو دعا نیک نیتی سے کی جا رہی ہے، اللہ سے بڑی امید ہے کہ وہ ان کو پوری کر دے گا، ان شاءاللہ۔