پراپرٹی ڈیلر کے دفتر میں فائرنگ ، 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی ہو گیا

پراپرٹی ڈیلر کے دفتر میں فائرنگ ، 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی ہو گیا
پراپرٹی ڈیلر کے دفتر میں فائرنگ ، 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) شیخوپورہ میں فائرنگ کے نتیجے  میں 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی ہو گیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق افسوس ناک تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں پیش آیا جہاں پراپرٹی ڈیلر کے دفتر میں فائر کھول دیا گیا، گولیوں کی زد میں آ کر 3 افراد موت کے گھاٹ اتر گئے جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

پولیس اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پہنچی تاہم ملزمان فرار ہو چکے تھے، زخمی کو ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔