لاڑکانہ میں فائرنگ،اے ایس آئی سمیت 6 افراد ہلاک، 5 زخمی،زخمیوں میں ڈی ایس پی اور ایک اہلکار بھی شامل 

لاڑکانہ میں فائرنگ،اے ایس آئی سمیت 6 افراد ہلاک، 5 زخمی،زخمیوں میں ڈی ایس پی ...
لاڑکانہ میں فائرنگ،اے ایس آئی سمیت 6 افراد ہلاک، 5 زخمی،زخمیوں میں ڈی ایس پی اور ایک اہلکار بھی شامل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاڑکانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاڑکانہ میں نوڈیروبائی پاس کے قریب دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 6 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔جنگ کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ جائے وقوعہ پر پہنچنے والی ماہوٹا پولیس پر بھی فائرنگ کر دی گئی،پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی زد میں آ کر ماہوٹا تھانے کے اے ایس آئی سلطان شاہ شہید ہو گئے،ایس ایس پی عبدالرحیم شیرازی کے مطابق پولیس کی مزید نفری روانہ کردی گئی ہے،پولیس نے کہا کہ ایک شدید زخمی کو فوری طور پر کراچی منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں ڈی ایس پی ماہوٹا بشیر احمد شر اور سپاہی صدام حسین بھی شامل ہیں۔

مزید :

جرم و انصاف -