محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی، کن کن شہروں میں بادل برسے گا ؟

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی، کن کن شہروں ...
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی، کن کن شہروں میں بادل برسے گا ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے بلوچستان اورخیبرپختونخوا کے بعض اضلاع میں بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرداور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا ،تاہم بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ سوموار  کے روزموسم کی   صورتحال کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود/ابر آلودرہے گا جبکہ خیبرپختونخوا میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔ تاہم شام/رات میں ایبٹ آباد، مانسہرہ، بالاکوٹ اور گردونواح میں بوندا باندی/ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نارووال، شیخوپورہ، سیالکوٹ، حافظ آباد اور گرجرانوالہ میں بعض مقا مات پر صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔

مزید :

ماحولیات -