فخر زمان نے پی ایس ایل میں اپنی بیٹنگ پوزیشن کے لیے خواہش کا اظہار کردیا

فخر زمان نے پی ایس ایل میں اپنی بیٹنگ پوزیشن کے لیے خواہش کا اظہار کردیا
فخر زمان نے پی ایس ایل میں اپنی بیٹنگ پوزیشن کے لیے خواہش کا اظہار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل )  کی فرنچائز لاہور قلندرز کے اوپننگ بیٹر فخر زمان  کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کا معاملہ الگ ہے  لیکن پی ایس ایل میں اوپننگ ہی کرنا چاہوں گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ  پی ایس ایل کے لیے تیاری اچھی چل رہی ہے،کیمپ اس لیے لگتا ہے کہ جو نئے کھلاڑی آتے ہیں ان کے ساتھ مل لیں، دو بار ٹائٹل جیتنا ہے، ذہن میں یہی ہے کہ ہیٹ ٹرک کریں اور اس کا پریشر بھی ہو گا، کوشش کریں گے کہ جس طرح گزشتہ دو سیزن میں کھیلے ہیں ویسے ہی کھیلیں۔فخر زمان کا کہنا تھا لاہور کراچی کا ٹاکرا ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی ہوتا ہے اور یہی کھیل کی خوبصورتی ہے، ٹائٹل جیتنے کے باوجود کراچی سے ہارنے پر کھلاڑی بھی آپس میں بات کرتے ہیں، کراچی والے لیگز کے میچ جیتے ہم ٹائٹل جیت گئے۔

پی ایس ایل 9  کیلئے راشد خان کی غیر موجودگی پر بات کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ اگر میں کہوں کہ راشد خان کے نہ ہونے سے نقصان نہیں ہو گا تو یہ غلط ہو گا، راشد خان دنیا کا بہترین بولر ہے، راشد کا کوئی نعم البدل نہیں، ان کی کمی پوری کرنے کی کوشش کریں گے،  راشد خان کی جگہ جو کھلاڑی آئے ہیں وہ بھی اچھے ہیں، کوشش ہو گی کہ راشد کی کمی ہمیں کم سے کم محسوس ہو۔

فخر زمان نے  مزید کہا کہ  انڈر19 ٹیم میں پاکستان کے تینوں فاسٹ بولر اچھے تھے، دیکھنا ہوگا کہ وہ اگلے 3 ، 4 سال خود کو کیسے رکھتے ہیں، پی ایس ایل میں میرا گول ہے کہ بہترین بیٹر بنوں اور ہماری ٹیم جیتے۔جارح مزاج بیٹر نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اوپنرز ہی بیٹنگ میں ٹیمپو بناتے ہیں، اوپننگ میں سیم بلنگز کی کمی محسوس کریں گے مگر ہمارے باقی کھلاڑی بھی اچھے ہیں، بطور پروفیشنل کھلاڑی کسی بھی نمبر پر کھیلنے کے لیے تیار ہوں۔

مزید :

کھیل -