کھیت میں گھومتے ہوئے پلمبر کو ہزاروں سال پرانا قیمتی خزانہ مل گیا

کھیت میں گھومتے ہوئے پلمبر کو ہزاروں سال پرانا قیمتی خزانہ مل گیا
کھیت میں گھومتے ہوئے پلمبر کو ہزاروں سال پرانا قیمتی خزانہ مل گیا
سورس: PickPik

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ میں ایک پلمبر نےچہل قدمی کے دوران قدیم خزانہ دریافت کر لیا۔  اب وہ اس خزانے کو نیلام کرنے جا رہا ہے۔ ڈیوڈ ڈن جو لیسٹر شائر کے علاقے ساپکوٹ سے تعلق رکھتے ہیں، نے 19 جولائی 2023 کو قدیم رومی دور کے 50 سکے دریافت کیے۔ تاہم  اس دریافت کو فروری 2025 تک منظر عام پر نہیں لایا گیا۔

فوکس نیوز کے مطابق سکوں کی دریافت کے حوالے سے اعلان 6 فروری کو لندن کے نیلام گھر 'نوننز میفئیر' کی جانب سے ایک پریس ریلیز میں کیا گیا۔ ڈیوڈ ڈن نے 2023 میں میٹل ڈیٹیکٹرنگ کا شوق اپنایا تاکہ روزمرہ کے کام کے بعد تازہ ہوا میں گھوم سکیں۔ ڈن ڈیوس 2 میٹل ڈیٹیکٹر استعمال کر رہے تھے جب انہیں ایک مدھم سا سگنل ملا۔ کھیت میں اس نے کھدائی شروع کی تو ایک کے بعد ایک رومی دور کا سکہ ملتا چلا گیا۔

اس  نے فوراً زمین کے مالک کسان کو اطلاع دی اور کھدائی شروع کر دی، دونوں نے مل کر 50 سکے دریافت کیے۔ یہ سکے 286 عیسوی سے 293 عیسوی کے درمیان رومی بادشاہ کاراوسیس کے دور میں ڈھالے گئے تھے۔ یہ  برطانیہ کے رومی حکمران تھے۔ کچھ سکے الیکٹس، ڈیوقلیٹین  اور میکسیمیان کے دور کے بھی نکلے جن میں سے جدید ترین سکہ چوتھی صدی عیسوی کا ہے۔ لیسٹر شائر قدیم رومی شہر 'راتے کوریلتاوورم کا حصہ تھا۔ یہ  رومی سلطنت کے دوران ایک اہم مقام تھا، اور یہاں وقتاً فوقتاً رومی نوادرات دریافت ہوتی رہتی ہیں۔

پلمبر کو ملنے والے یہ سکے 18 فروری کو نیلام ہوں گے۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ  کم از کم 1800 امریکی ڈالر (تقریباً 5 لاکھ پاکستانی روپے) میں فروخت ہوسکتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -