چیف جسٹس پاکستان سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات،عدالتی نظام اور اصلاحات سے متعلق گفتگو

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کے بعد آئی ایم ایف کا وفد سپریم کورٹ سے روانہ ہو گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان سے آئی ایم ایف وفد نے ملاقات کی،چیف جسٹس سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی،ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے عدالتی نظام، اصلاحات سے متعلق وفد کو آگاہ کیا، ملاقات میں ججز تقرری اور آئینی ترمیم پر بھی بات چیت ہوئی۔