پاکستانی چاولوں کی برآمدات میں اضافے کے امکانات

پاکستانی چاولوں کی برآمدات میں اضافے کے امکانات

اقلاہور(آئی اےن پی)بھارتی براو¿ن رائس کی قیمت میں اضافہ ہوگیا جس کی وجہ سے پاکستانی براو¿ن رائس کی برآمدات میں اضافے کے امکانات بڑھ گئے۔چاولوں کے برآمد کنندہ گان کی نمائندہ تنظیم ریپ کے سابق چیئرمین جاوید غوری نے بتایا کہ بھارت میں براو¿ن رائس کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے خریدار پاکستان کی طرف متوجہ ہورہے ہیں۔ مالی سال کے چھ ماہ کے دوران چاولوں کی برآمد میں دس فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یکم جولائی سے دسمبر کے دوران اکیاسی کروڑ نوے لاکھ ڈالر کا چاول برآمد کیا گیا۔

مزید : کامرس


loading...