چین کا سالانہ تجارتی حجم چار کھرب ڈالر سے تجاوز کر گیا

چین کا سالانہ تجارتی حجم چار کھرب ڈالر سے تجاوز کر گیا

بیجنگ (اے پی پی) چین کا سالانہ تجارتی حجم چار کھرب ڈالر سے تجاوز کر گیا ۔ چین کے محکمہ کسٹمز کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق 2013ءمیں چین کا سالانہ تجارتی حجم 4 کھرب ڈالر تک آگیا ہے جوکہ ایک ریکارڈ ہے۔ 2013ءمیں 2012ءکی نسبت چین سے برآمدات کے حجم میں 7.9 فیصد سے 2.21 کھرب ڈالر اور درآمدات میں 7.3 فیصد اضافے سے 1.95 کھرب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ اس طرح ٹریڈ سرپلس 295.75 ارب ڈالر سال 2012ءسے 12.8 فیصد زیادہ رہا ہے۔ محکمہ کے مطابق گذشتہ سال چین کا کل تجارتی حجم 4 کھرب 16 ارب ڈالر رہا جو کہ سال 2012ءکے مقابلے میں 7.6 فیصد زیادہ ہے۔

 یادر ہے کہ یورپی یونین چین کا بڑا کاروباری شراکت دار ہے جس کے بعد امریکہ دوسرے نمبر پر اور پر آسیان ممالک کاتیسرا نمبر آتا ہے۔

مزید : کامرس


loading...