زرمبادلہ کے زخائر کی مالیت آٹھ ارب چار کروڑ ڈالر رہ گئی‘سٹیٹ بینک

زرمبادلہ کے زخائر کی مالیت آٹھ ارب چار کروڑ ڈالر رہ گئی‘سٹیٹ بینک

لاہور(وقائع نگار)زرمبادلہ کے زخائر کی مالیت آٹھ ارب چار کروڑ ڈالر رہ گئی۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر اکتالیس کروڑ بیس لاکھ ڈالر کمی سے تین ارب چوبیس کروڑ ڈالر پر آگئے۔ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے زخائر کی مالیت آٹھ ارب چار کروڑ ڈالر ہوگئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے بیرونی قرضوں کی مد میں سولہ کروڑ ڈالر ادا کئے گئے،، جبکہ آئی ایم ایف کو دس کروڑ نوے لاکھ ڈالرکی ادائیگی بھی کی گئی۔ ان ادائیگیوں کے باعث مرکزی بینک کے ذخائراکتالیس کروڑ بیس لاکھ ڈالر کمی سے تین ارب چوبیس کروڑ پچاس لاکھ ڈالرہوگئے۔ دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر بھی پانچ کروڑ نوے لاکھ ڈالر کمی سے چار ارب اسی کروڑ تینالیس لاکھ ڈالرہوگئے ہیں۔

مزید : کامرس


loading...