سیمنٹ کی قیمتوں میں فی بوری 15روپے تک مزید اضافے کاخدشہ

سیمنٹ کی قیمتوں میں فی بوری 15روپے تک مزید اضافے کاخدشہ

کراچی(اکنامک رپورٹر )غریبوں کیلئے اب اپنا گھر بنانے کا ارمان ہوگا اور بھی دشوار کیونکہ سیمنٹ کی قیمتوں میں مزید اضافے کاخدشہ ہے سیمنٹ کی پیداواری لاگت میں اضافے کے باعث سیمنٹ کی فی بوری کی قیمت 10روپے سے 15روپے تک مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔حکومت کی جانب سے گیس انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ سرچارج میں اضافے کے باعث سیمنٹ کی پیداواری لاگت بڑھنے کا اندیشہ ہے جس سے سیمنٹ کی قیمت میں بھی اضافے کا امکان ہے۔حکومت نے پہلی جنوری سے گیس سرچارج میں اضافہ کرکے گیس کی قیمت 50سے بڑھاکر 100روپے فی ایم بی ٹی یو کر دی ہے۔سیمنٹ کے نرخ میں اضافے سے بجلی گیس اور ڈالر کی قیمت بھی بڑھنے کا خدشہ ہے۔

مزید : کامرس


loading...