پنجاب پروونشل بینک نے نادہندگان سے75 کروڑ روپے وصول کرلئے

پنجاب پروونشل بینک نے نادہندگان سے75 کروڑ روپے وصول کرلئے

لاہور(وقائع نگار)پنجاب پروونشل بینک نے چھ ماہ کے دوران بینک کے نادہندگان سے پچھتر کروڑ تیرہ لاکھ روپے وصول کر لئے ۔بینک حکام کے مطابق یکم جولائی سے اکتیس دسمبر دو ہزار تیرہ کے دوران نادہندگان سے انہتر کروڑ چھیالیس لاکھ روپے کے نقد اور پانچ کروڑ سڑسٹھ لاکھ روپے مالیت کی جائیدادیں ضبط کی گئی ہیں۔ بینک حکام کا کہنا ہے کہ چھ ماہ کے دوران بینک کے ڈیپازٹس دو ارب ستر کروڑ بیالیس لاکھ روپے سے بڑھ کر چار ارب ایک کروڑ تہتر لاکھ روپے ہو گئے ہیں جبکہ بینک کے منافع میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

مزید : کامرس


loading...