چودھری اسلم پر حملہ کرنے والے خودکش کی شناخت ہوگئی

چودھری اسلم پر حملہ کرنے والے خودکش کی شناخت ہوگئی

 کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) دہشت گردی کا نشانہ بننے والے سی آئی ڈی کے ایس ایس پی اسلم چودھری اور ساتھیوں پر حملہ کرنے والے ملزم کی شناخت ہوگئی ہے جس کا نام نعیم اللہ اور کراچی کے علاقے بنارس کالونی میں مقیم تھا جبکہ اس کا آبائی علاقہ فاٹا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نعیم اللہ کے بھائی کے شبے میں پکرا گیا تھا جسے چھوڑ دیا گیا ہے ۔ نعیم اللہ کی شناخت ڈی این اے سے کی گئی ہے ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے نعیم اللہ کے گھر سے دو مشتبہ افراد سمیت مجموعی طور پر پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور ان سے تفتیش کی جارہی ہے ۔ ملزم نعیم اللہ کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس نے افغانستان سے تربیت حاصل کی تھی ۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حملہ ااور گروہ چھ ماہ سے سے چودھری اسلم کے تعاقب میں تھے ۔

مزید : کراچی


loading...